پاک فوج کے خلاف بولنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا : قمر زمان کائرہ 

پاک فوج کے خلاف بولنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا : قمر زمان کائرہ 
پاک فوج کے خلاف بولنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا : قمر زمان کائرہ 
سورس:   ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج پورے ملک کی عزیز ہے، کوئی پاکستانی یہ سوچ بھی نہیں سکتا ہے کہ وہ فوج کے خلاف بات کرے۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاک فوج پورے ملک کو عزیز ہے جس کے خلاف بولنے کا کوئی بھی محب وطن پاکستانی سوچ نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف ملک میں آئین کی پاسداری چاہتی ہے۔ 

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے 5سالہ دور میں اوپن بیلٹ کیوں نہیں کیا؟کس نے اپوزیشن کو اوپن بیلٹ بل پر بحث کرنے سے  روکا تھا؟ بتایا جائے یہ لوگ 60،70کروڑ لگانے کیوں آتے ہیں؟ہم نے  20لوگوں کو اپنی پارٹی سے نکال دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز سے کوئی تعاون نہیں مانگ رہا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -