سپریم کورٹ کی کاز لسٹ جاری ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے

سپریم کورٹ کی کاز لسٹ جاری ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ...
سپریم کورٹ کی کاز لسٹ جاری ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ ہفتے کے لیے سپریم کورٹ کی کاز لسٹ جاری، سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  آئندہ  ہفتے میں متعدد اہم کیسز کی سماعت ہوگی جن میں سینیٹ الیکشن کیس، خورشید شاہ ضمانت کیس، سندھ میں عدلیہ میں بھرتیوں کا کیس، گن اینڈ کنٹری کلب کیس سمیت دیگر  کیسز شامل ہیں۔بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، بنچ نمبر دو میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق اور جسٹس یحیی خان آفریدی، بنچ نمبر تین میں جسٹس عمر عطا بندیال، سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر، بنچ نمبر چار میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی محمد امین، بنچ نمبر پانچ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔

مزید :

قومی -