تمام افراد کو ستمبر کے اختتام سے پہلے ویکسین پیش کی جاسکتی ہے: برطانوی سیکریٹری صحت
لندن(مجتبیٰ علی شاہ )برطانوی سیکریٹری صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ 2021 کے آخر تک نئی دوائیں کوویڈ کو ایک قابل علاج بیماری بنا دیں گی۔ہینکوک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ برطانیہ کے تمام افراد کو ستمبر کے اختتام سے پہلے ویکسین پیش کی جاسکتی ہے،مدافعتی نظام خراب ہونے والے لوگوں کو ویکسین کے متبادل کے طور پر اینٹی باڈی علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔