پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز،فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے،پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔فائنل میچ جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں کی جانب سے ٹیم میں تبدیلیاں کئیے جانے کا امکان ہے۔