سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
سورس:   ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ انتخابات سے قبل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی۔ وفاقی وزیر کے خلاف لیگی رہنما محمد جاوید خالد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کر دی۔

محمد جاوید خالد راں کاکہنا تھا کہ فیصل واوڈا دوہری شہریت کے حامل ہیں، انہوں نے جھوٹ بولا، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔فیصل واوڈا جب الیکشن کمیشن میں اپنا فارم جمع کروائیں گے تو اس کا جائزہ لیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیا تو وہ سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا دوہری شہریت کیس کی آئندہ سماعت 24  فروری کو ہو گی۔

مزید :

قومی -