جماعت اسلامی 14 فروری یوم حیا کے طور پر منائے گی

جماعت اسلامی 14 فروری یوم حیا کے طور پر منائے گی
جماعت اسلامی 14 فروری یوم حیا کے طور پر منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی امیر جماعت سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر 14فروری کو یوم حیا کے طور پر منائے گی۔

 قیصرشریف نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف شہروں میں حیا واک، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ویلنٹائن ڈے کے نام پر مغربی تہذیب ہمارے کلچر اور تہذیب پر حملہ آور ہے۔ نوجوان نسل کو ویلنٹائن ڈے کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے حیا کے کلچر کو اپنانا اور عام کرنا ہو گا۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ ویلنٹائن ڈے جیسی فرسودہ روایت پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق آج  شام وزیرآباد میں ایم سی ہائی سکول کی گراؤنڈ میں بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید :

قومی -