حکومت کی چھٹی بار پٹرول مہنگا کرنیکی تیاری،5روپے فی لٹر اضافے کا امکان

حکومت کی چھٹی بار پٹرول مہنگا کرنیکی تیاری،5روپے فی لٹر اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اڑھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بار عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی، قیمت میں ایک مرتبہ پھر 5 روپے تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات 4 روپے سے ساڑھے 5 روپے تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا نے ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔ 30 روپے لیوی کے حساب سے اضافے کی ورکنگ زیادہ بنتی ہے۔ حکومت کے پاس لیوی میں کمی سے قیمتیں برقرار رکھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ وزیر اعظم خودکریں گے۔ حکومت اڑھائی ماہ میں پٹرولیم مصنوعات مسلسل 5 بار مہنگا کرچکی ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جاچکی ہیں۔ اسی عرصے میں پیٹرول 11 روپے 21 پیسے فی لٹر پہلے مہنگا کیا گیا۔یکم دسمبر سے اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل 14 روپے 64 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں مٹی کا تیل 14 روپے 90 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا۔ اڑھائی ماہ میں لائٹ ڈیزل 16 روپے 37 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جاچکا ہے۔
 پٹرول قیمت

مزید :

صفحہ اول -