اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ الیکشن کے امیدوار عبدالقادر نے کہا ہے میں کوئٹہ میں پیدا ہوا، تعلیم اور کاروبار بھی یہیں کیا، لاہور سے کوئی پراجیکٹ نہیں کیا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کسی پر الزام لگاتے وقت کم از کم ثبوت ضرور دیں، ڈاکٹر منیب بھی نیب زدہ ہیں ان کیخلاف بھی نیب کیسز ہیں، میں 2012-13 سے پی ٹی آئی کے لاہور اور اسلام آباد کے جلسو ں میں شریک ہوا، پی ٹی آئی کو دھرنوں میں لاجسٹک سپورٹ دی، میں بزنس مین ہوں پوری طرح پارٹی کو ٹائم نہیں دے سکا، بی اے پی کا رکن نہیں ہوں نا ہی باپ پارٹی میں میری شمولیت کے کوئی ثبوت ہیں،واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان سے عبدالقادر سے سینیٹ امیدوار کا ٹکٹ واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کر دیا ہے۔
عبدالقادر