فلور ملز کا آٹا کم غذائیت والا،پنجاب حکومت عوام میں آگاہی مہم چلائے:وزیر اعظم

    فلور ملز کا آٹا کم غذائیت والا،پنجاب حکومت عوام میں آگاہی مہم چلائے:وزیر ...

  

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹا کے معیار سے متعلق آگاہی مہم چلانیکی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلورملوں کا آٹا کم غذائیت والا ہوتا ہے، فلور ملز کے آٹا سے غذائیت کی چیزیں نکال لی جاتی ہیں۔ فلور ملز مرحلہ وار آٹے سے سوجی اور میدہ کم مقدار میں نکالیں، پنجاب حکومت اس حوالے سے عوام میں آگاہی مہم چلائے۔علاوہ ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ہم نے جاپان کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کر دیا ہے اور جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 10گنا تیزی سے بڑھتے ہیں۔ جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 30گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں اور اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اربن فارسٹری کے لیے لاہور میں 50مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے اور پہلا تجربہ گزشتہ سال لبرٹی چوک لاہور میں کیا گیا تھا۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -