سینیٹ انتخابات،عبدالقادر سے ٹکٹ واپس،پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، چاروں صوبوں سے مزید نام فائنل،ورکرز کے احتجاج پر بلوچستان سے ظہور آغا نامزد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستا ن تحریک انصاف نے بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ شہباز گل نے کہا بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کیا جا رہا ہے، کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے، بلو چستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر کو دیئے جانے پر مقامی پارٹی ارکا ن نے احتجاج کیا تھا۔قبل ازیں ہفتہ کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہواجس میں سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف نے چاروں صوبوں سے مزید نام فائنل کرلئے جبکہ اسلام آباد کی جنرل سیٹ کیلئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور خواتین نشست پر فوزیہ ارشد کا نام فا ئنل کرلیاگیا۔پنجاب سے جنرل سیٹ پر پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی کو نامزد کر دیا گیا جبکہ اعجاز چوہدری کو بھی ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے،اجلاس میں عمر چیمہ، جمشید عمر کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، اسلام آباد سے ٹیکنو کریٹ سیٹ پر علی ظفر کو ٹکٹ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب سے خواتین نشست پر ڈاکٹر زرقا کو ٹکٹ دیا جائیگا،کے پی کے سے جنرل سیٹ کیلئے شبلی فراز، محسن عزیز کو ٹکٹ دیے جائیں گے،کے پی کے سے ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم بھی امیدوارہوں گے،کے پی کے سے ٹیکنو کریٹ سیٹ پر دوست محمد امیدوار ہوں گے جبکہ کے پی کے سے خواتین نشست پر ثانیہ نشتر، فرزانہ جاوید امیدوار ہوں گے،خیبر پختونخوا سے اقلیتی نشست پر پی ٹی آئی نے گردیپ سنگھ کا نام فائنل کر لیاگیا،پی ٹی آئی نے بلوچستان سے عبدلقادر کا نام فائنل کیا گیا تاہم پارٹی ورکرز کے احتجاج پر فیصلہ واپس لیتے ہوئے ان کی جگہ ظہور آغا کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ اسلام آباد سے جنرل سیٹ پر عبدالحفیظ شیخ کا نام فائنل کیا گیا، اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی خواتین نشست پر فوزیہ ارشد کے نام کی منظوری دید ی گئی۔قبل ازیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے مزید نا م فائنل ہونے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تحریک انصاف نے سینٹ امیدواروں کیلئے مزید نام فائنل کر لئے،سندھ سے جنرل سیٹ پر فیصل واوڈا امیدوار ہونگے جبکہ سندھ سے ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سیف اللہ ابڑو امیدوار ہونگے۔
پی ٹی آئی امیدوار
اسلام آباد، کراچی، پشاور،کوئٹہ(سٹاف رپورٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)سینیٹ انتخابات کیلئے پورے پاکستان میں 78امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرواد یئے۔16خواتین کی نشستوں پر ملک بھر سے کاغذات جمع ہوئے۔14ٹیکنوکریٹس اور علما کی نشستوں پر کاغذات جمع کروائے گئے۔5غیر مسلم کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرو ائے گئے۔اسلام آباد سے دو جنرل اور دو خواتین کی نشست پر 4امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اب تک پنجاب سے 15،سندھ سے 20اور خیبرپختونخوا سے 24امیدواروں نے کاغذات فائل کئے۔بلوچستان میں 15امیدواروں نے کاغذات نا مز د گی جمع کروائے۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں رد و بدل کر دیا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں دو دن کی توسیع کر دی گی، پولنگ تین مارچ کو ہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کاغذات نا مز دگی جمع کرانے کی تاریخ کل15فروری تک بڑھا دی گئی ہے، نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی، کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، کا غذ ا ت پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی، 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا جبکہ 24 فروری کو امیدوا روں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، 25 فروری تک امیدوار کاغذ ا ت نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی، ا مید و ا ر و ں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، پیپلزپارٹی سمیت سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے قانونی تقاضوں اور کاغذات نامزدگی کے لوازمات پورا کرنے کیلئے کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔ادھر گزشتہ روز سینیٹ امیدواروں کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا۔ تحریک انصاف کے امیدواروں شبلی فراز اور ثانیہ نشتر نے پشاور جبکہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ سینیٹ انتخا بات کیلئے اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے، تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے کاغذات نامزدگی اسلام آباد اور زرقا تیمور نے لاہور میں جمع کرائے،لاہور میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار سینیٹر پرویز رشید بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے کاغذات ان کے صاحبزا دے اصفان خان نے جبکہ اعظم نذیر تارڑ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار فرحت اللہ بابر نے کاغذات نامزدگی پشاور جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے نامز د ا میدواروں فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، پلوشہ خان، خیر النسا مغل، جام مہتاب، دوست علی، رخسانہ شاہ، تاج حیدر، شہادت اعوان اور دیگر کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا ئے، اس موقع وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی پارٹی رہنماوں کے ہمراہ تھے۔ جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، شہادت ا عو ا ن کے علاوہ ڈاکٹر کریم خواجہ اور رخسانہ شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی کراچی میں جمع کرائے۔ ڈاکٹر کریم خواجہ نے ٹیکنو کریٹ اور رخسانہ شاہ نے خواتین کی مخصوص نشست پر کا غذ ات جمع کرائے۔ پشاور سے اے این پی کے امیدوار ہدایت اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔دریں اثناء جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا، جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے جنرل نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق ضلع نا ئب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، خواتین کی مخصوص نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی عنایت بیگم اور اقلیتوں کی نشست پر جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جاوید گل کی نامزد گی کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے امیدواروں مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، عنایت بیگم اور جاوید گل نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔بلوچستان عوامی پارٹی،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اوربلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردیں،بی اے پی نے 15،بی این پی نے 7 امیدواروں جبکہ ایچ ڈی پی نے خواتین نشست پرامیدوارکو نامزد کردیا۔واضح رہے پی ٹی آئی نے ایک،جمعیت علماء اسلام نے 4اور اے این پی 2امیدواروں کو نامزد کیاتھا۔ تفصیلا ت کے مطابق بلو چستا ن عوامی پارٹی نے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے منظور احمدکاکڑ،میرسرفراز بگٹی،اورنگزیب جمالدینی،آغا عمر احمدزئی،کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی،ستا ر ہ ایاز،،ٹیکنوکریٹ نشست پر منظور احمدکاکڑ، ڈاکٹر محمدنواز ناصر، سعید احمدہاشمی،نوید کلمتی،خواتین کی نشست پرشانیہ خان،ثمینہ ممتاز زہری اور کاشفہ گچکی اوراقلیتی نشست پردھنیش کمار اور خلیل جارج کو نامزد کردیا۔دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تشکیل کردہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشستوں جنرل کیلئے محمدساجد ترین ایڈو و کیٹ، محمدقاسم رونجھو، حسین وڈیلہ بلوچ ٹیکنوکریٹ کیلئے محمدساجدترین ایڈووکیٹ، خواتین کیلئے طاہرہ احساس جتک، میڈم شمائلہ اسماعیل اور اقلیتی نشست کیلئے سنیل کمار کو ٹکٹیں جار ی کردیں۔اسی طرح ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے خواتین کی نشست کیلئے عاطفہ صادق کو ٹکٹ جاری کردیاہے۔قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے جنرل نشست پرنوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی اقلیت اور خواتین دونوں نشستوں کیلئے پارٹی رکن بینش سکندر ایڈووکیٹ جبکہ جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان سے سینیٹ کے جنرل نشست پر عبد ا لغفور حیدری،خلیل احمد بلیدی،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ،خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر اور اقلیتی نشست پر ہیمن داس کو سینیٹ ٹکٹ جاری کردئیے تھے۔
تاریخ توسیع