زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ،نواز شریف کا ان ہاؤس تبدیلی کیلئے قائل کرلیا

زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ،نواز شریف کا ان ہاؤس تبدیلی کیلئے قائل کرلیا

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لانگ مارچ کے معاملے پر میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔سابق صدر نے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے لیگی قائد کو قائل کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو گرانے کی ہر آپشن استعمال کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہر صورت برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔پیپلز پارٹی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ان ہاؤس تبدیلی پر پراعتماد ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے نواز شریف کو قائل کرلیا۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی کی مکمل حمایت کرنے کاعندیہ دیدیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی۔استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن استعمال کرے گی۔ سینیٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کی قیادت ان آپشنز پر غور کیلئے سر جوڑے گی، پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے قبل ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن استعمال کریگی۔ اگر پیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نمبر گیم پوری کرلیتی ہے تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی جبکہ تینوں رہنماؤں نے حکومت پر مسلسل مزید دباؤ بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مکمل رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کی ناکامی کی صورت میں پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا۔

 اِن ہاؤس تبدیلی

مزید :

صفحہ اول -