پرکیورمنٹ کمیٹی نے کوڑا اٹھانے کیلئے فائنل کی جانیوالی 5کمپنیوں کی لسٹ مسترد کردی
لاہور(جاوید اقبال) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کوڑا اٹھانے کے لئے عارضی ٹھیکہ جات پرائیوٹ کمپنیوں کو جاری کرنے کے معاملہ پر بورڈ آف گورنرز کی پر کیورمنٹ کمیٹی نے جنرل مینجرپر کیورمنٹ کی طرف سے فائنل کی جانیوالی پانچ کمپنیوں کو مسترد کر دیا ہے اور اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ جنرل مینجر نے پسند نا پسند کی بنا پر قوانین کو پس پشت ڈال کر ٹینڈ ر میں حصہ لینے والی سولہ میں سے گیارہ کمپنیوں کو ٹیکنیکل طریقے سے فارغ کیا۔ اس رپورٹ پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے تمام کمپنیوں کی چھان بین دوبارہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس کے لئے جنرل مینجر پر کیورمنٹ اظہر حیات کو کہا گیا ہے کہ وہ پر کیور منٹ کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھیں اور اس کی روشنی میں چھان بین کر کے مزید کمپنیوں کو ٹینڈرنگ میں شامل کیا جائے تا کہ تمام معاملات شفاف طریقے سے انجام پائیں۔
لسٹ مسترد