پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن فیس کم پڑگئی

 پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن فیس کم پڑگئی

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی،پیپلز پارٹی ارکان نے چندہ کر کے پیسے پورے کئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابر ہفتہ کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کے دفتر کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تو ان کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی۔ الیکشن فیس 40 ہزارروپے تھی جبکہ فرحت اللہ بابر کے پاس 32 ہزارروپے تھے۔فرحت اللہ بابرکے ساتھ موجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کرکے پیسے پورے کئے، سب زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے دیا جبکہ پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں پچاس روپے دیئے۔

فرحت اللہ بابر

مزید :

صفحہ اول -