وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا

  وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا، اجلاس میں کراچی میں فیڈرل سروسز ٹربیونل دفتر تعمیر کرنے کی اجازت سمیت متعدد امور زیر غور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا، وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں وفاقی ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الانس دینے کی منظوری دی جائے گی، اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں کراچی میں فیڈرل سروسز ٹربیونل دفتر تعمیر کرنے کی بھی اجازت شامل ہے۔ چیئرمین ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی بریفنگ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری اور این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔
  وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -