وزیر اعظم سینیٹ انتخابات کیلئے سینیٹرز کی خریدوفروخت کا خاتمہ چاہتے ہیں:شبلی فراز

وزیر اعظم سینیٹ انتخابات کیلئے سینیٹرز کی خریدوفروخت کا خاتمہ چاہتے ...

  

 پشاور (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات سے سینیٹرز کی خریدوفروخت کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ اپوزیشن جس نے 2006ء میں معاہدہ کیا کہ سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ سے ہو لیکن آج مخالفت کر رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، وزیراعظم عمران خان ملک میں پارلیمانی کی مضبوطی چاہتے ہیں جبکہ شفاف انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے اور جب پاکستان کے سینیٹ الیکشن میں پیسوں کا کلچر ختم ہو گا تو تب ہی عام لوگ اور ایماندار اور خدمت کرنے والے لوگ آگے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ سیاست میں پیسے کے کلچر کا خاتمہ ہو۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -