خاتون صحافی کو دھمکی دینے پر ترجمان وائٹ ہاؤس ٹی جے ڈکلو معطل

خاتون صحافی کو دھمکی دینے پر ترجمان وائٹ ہاؤس ٹی جے ڈکلو معطل

  

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس کے ترجمان کو خاتون صحافی کو دھمکانے پر معطل کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹی جے ڈکلو کو ایک ہفتے کیلئے ذمہ داریوں سے معطل کیا گیا ہے اور اس دوران ان کی تنخواہ سے بھی کٹوتی کی جائیگی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے ایک خاتون رپورٹر کو دھمکی دی تھی جو ان کے اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹنگ کررہی تھی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے ترجمان کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ٹی جے نے خاتون صحافی سے معذرت کرلی تھی البتہ انہوں نے اس حوالے سے ذاتی حیثیت میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے خاتون صحافی کو دھمکی سے متعلق خبر ایک میگزین میں شائع ہوئی تھی۔میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا خاتون صحافی سے تعلقات سے متعلق سوال پوچھنے پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے رپورٹر کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا  وہ اسے برباد کردیں گے جبکہ انہوں نے خاتون کیلئے مزید توہین آمیز جملے بھی کہے تھے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی معاملے پر سخت ایکشن نہ لیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس

مزید :

صفحہ اول -