امریکی صدر اپنی مدت ختم ہونے  سے پہلے گوانتاناموبے جیل بند  کرنے کے خواہاں،وائٹ ہاؤس

امریکی صدر اپنی مدت ختم ہونے  سے پہلے گوانتاناموبے جیل بند  کرنے کے ...

  

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے بدنام زمانہ گوانتا نامو بے جیل بند کرنے کے خواہشمند ہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ذریعے موجودہ صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے، یہ معاملہ پچھلی حکومت کی جانب سے وراثت میں ملا ہے۔جین ساکی نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے گوانتاناموبے جیل بند کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس

مزید :

صفحہ اول -