سینیٹ انتخابات، وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری

  سینیٹ انتخابات، وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری

  

  پشاور(این این آئی) سینیٹ انتخابات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے دوست محمد محسود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کئے تھے، دوست محمد محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب“غیرتمند مسلمان”لکھنے میں مدد کی تھی۔2016 میں دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا، انہوں نے 2013 اور 2018 کے میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔دوست محمد محسود کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ہیں۔

سینیٹ انتخابات

مزید :

صفحہ اول -