کورونامزید 58افراد کی زندگی نگل گیا،1262نئے مریض رجسٹرڈ

کورونامزید 58افراد کی زندگی نگل گیا،1262نئے مریض رجسٹرڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر، جنرل رپورٹر) کورونا وائرس سے مزید58افراد جاں بحق ہو نے کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 12ہزار 262 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 262نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 83لاکھ 99ہزار 623افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37ہزار 115نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5لاکھ 23ہزار 700مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 692مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 293 مریض سامنے آگئے۔ لاہورمیں 293،ننکانہ2،قصور 2،شیخو پورہ 5، راولپنڈی11،جہلم 3اور گوجرانوالہ میں 6کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 32ہلاکتیں،اموات کی کل تعداد 5,026ہوچکی ہے۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -