سینیٹ الیکشن متنازع ویڈیوکی  تحقیقاتی کمیٹی نے ٹی او آر بنالیے

  سینیٹ الیکشن متنازع ویڈیوکی  تحقیقاتی کمیٹی نے ٹی او آر بنالیے

  

 اسلام آباد(آن لائن) 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کی خرید و فروخت سے متعلق متنازع ویڈیو کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے ٹی او آر بنالئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2018 کے سینیٹ انتخابات ووٹوں کی خریداری کی تحقیقات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر پر مشتمل کمیٹی نے ٹی او آر اور انسانی حقوق کے وزیر کے دفتر کو سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔کمیٹی نے میڈیا پر ویڈیو جاری کرنیوالے صحافی کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا، اس کے علاوہ کمیٹی ان لوگوں سے یہ بھی درخواست کریگی کہ جن کو اس واقعہ کی پہلی معلومات یا معلومات ہو اس کمیٹی کو تحریری طور پر یا ذاتی طور پر شیئر کریں۔ 

ٹی اوآرز

مزید :

صفحہ اول -