مریم نواز کی تقاریران کی مایوسی  اور غصے کا ثبوت، فواد چوہدری

 مریم نواز کی تقاریران کی مایوسی  اور غصے کا ثبوت، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے مریم نواز کی تقریریں انکی مایوسی اور غصے کا ثبوت ہیں، انکو سمجھ نہیں آرہا کیا کریں کہ آسمان گر پڑے اور زمین پھٹ جائے۔ ہفتہ کو ڈسکہ میں مریم نواز کے جلسے سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہو ئے وفاقی وزیر کامزید کہنا تھا مریم نواز حوصلہ سیکھیں ابھی چھ ماہ بعد تحصیل کے الیکشن بھی ہونے ہیں کوشش کر کے دیکھیں گھوڑا بھی حاضر ا و ر میدان بھی۔ مہنگائی اور نواز لیگ جڑواں بہنیں ہیں، آج بجلی مہنگی کرنی پڑتی ہے تو اسلئے کہ آپ لوگوں نے کمیشن کیلئے مہنگے بجلی گھر لگائے، نوا ز شریف وزیر اعظم بنے 167 ارب روپے سالانہ کیپسٹی پیمنٹ تھی جو 5 سالوں میں 867 ارب ہوگئی،گیس کے نظام پر ایک روپیہ سرکلر قرضہ نہیں تھا آپ 157 ارب کے قرض میں ڈبو گئے۔ چودھری فواد نے مزید کہا مریم نواز کی گفتگو پر حیرت ہوتی ہے تیں دہائیاں آپ کا خاندان اقتدار میں رہا آپ بتائیں آپ کیا ایسا کریں گی جو آپ تین دہائیوں میں نہیں کر سکے؟ آپ لانگ مارچ، شارٹ مارچ یا خالی وا ک کریں حکومت کی صحت پر فرق نہیں پڑنے والا، مدرسے کے بچوں کے بل پر سیاست کرنیوالے کیا سیاست کریں گے۔

چوہدری فواد 

مزید :

صفحہ اول -