بھونڈی حرکتوں سے کرپٹ لیگ مزید خود کو بے نقاب کریگی:فردوس عاشق
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ضمنی انتخابات کیساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ڈسکہ ضمنی الیکشن مہم میں (ن)لیگ کی پہچان منفی سیاست عروج پر ہے، مجرموں اورقبضہ مافیا کیخلا ف کارروائیوں کو سیاسی رنگ اور قوع پذیر نہ ہونیوالے واقعے کوعطاتارڑکی گرفتاری قراردیکر مظلوم بننے اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا (ن)لیگ کا ن کھول کرسن لے،عوام اورحکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بھونڈی حرکتوں سے کرپٹ لیگ مزیدخود کو بے نقاب کر یگی۔
فردوس عاشق