دوسرا ٹی ٹوئنٹی،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی،سیریز 1-1سے برابر

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی،سیریز 1-1سے ...

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے، قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جنیمن ملن اور ریزا ہینڈرکس نے کیا تاہم شاہین آفریدی نے صرف 4 کے مجموعی اسکور پر جنیمن ملن کو پویلین واپس بھیج دیا تاہم ریزا ہینڈرکس نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی لیکن عثمان قادر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔چوتھے نمبر پر آنے والے پیٹ بجلون نے بھی 42 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ان کی وکٹ محمد نواز لے اڑے جس کے بعد ڈیوڈ ملن نے ذمہ دارانہ اننگز کا مظاہرہ کیا اور25رنز بنائے جس کے باعث مہمان ٹیم 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم کپتان ایک بار پھر رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے حیدر علی اور حسین طلعت بالترتیب صرف 10 اور 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی تاہم 51 رنز پر رضوان ا?ؤٹ ہوگئے جس کے بعد فہیم اشرف نے مزاحمت کی کوشش کی اور صرف 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کی کامیابی کے بعد سیریز میں 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

میچ

مزید :

صفحہ اول -