بھارت کیخلاف بولنے پر جاوید میانداد  کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا

بھارت کیخلاف بولنے پر جاوید میانداد  کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا

  

 کراچی (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف سچائی بیان کرنے پر میرا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔ جاوید میانداد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا، لگتا ہے کہ ایسا بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر کیا گیا، میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں، کوئی بھی پابندی مجھے سچ اور حق گوئی سے نہیں روک سکتی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خا ن پر بھی شدید تنقید کی تھی کہ انہوں نے چندہ مانگ کر ہی شوکت خانم ہسپتال بنایااور اب چندہ مہم کے ذریعے ملک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ہماری زندگی میں بھیک مانگنا ہی لکھا ہوا ہے۔جاوید میانداد انڈیا کے خلاف بھی اکثر بولتے نظر آتے ہیں ا ور کرکٹ کے حوالے سے ان پر خاصی تنقید کرتے ہیں۔

جاوید میانداد

مزید :

صفحہ اول -