احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت

احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر عاصم کی علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔ کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے 14 فروری سے 4 مارچ تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔سابق مشیر  پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کی جانب سے علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت مانگی گئی۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظورکرتے ہوئے انھیں 14 فروری سے 4 مارچ تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف خلاف ریفرنس حتمی مراحل میں ہے اور کیس میں تفتیشی افسر کا بیان جاری ہے۔

 ڈاکٹر عاصم

مزید :

صفحہ اول -