عمران خان کو تاحیات وزیراعظم بنا دیا جائے پھر بھی کچھ نہیں کرسکیں گے

عمران خان کو تاحیات وزیراعظم بنا دیا جائے پھر بھی کچھ نہیں کرسکیں گے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے اگر قوم کو میڈیا عمران خان کی وہ ویڈیو دکھا دے جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ صرف اپنی حکومت کے ابتدائی سو دنوں میں ہی انقلاب لا کے دکھاؤں گا ڈلیور کرکے بھی بتاؤں گا وغیرہ وغیرہ تو مذکورہ سوال ہی ختم ہو جاتا ہے مگر میں یہ بات دعوے سے کہنا چاہتی ہوں عمران خان کو اگر ساری عمر بھی اقتدار دیدیا جائے تو یہ تب بھی عوام کیلئے تو کچھ نہیں کرپائیگا، البتہ ملک کا مزید بیڑہ غرق ضرور کردیگا جو وہ اب بھی کررہاہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا عمران خان کو تو پتہ ہی وزیر اعظم بننے کے بعد چلا باتیں کرنا آسان اور عوام کو ڈلیور کرنا کتنا مشکل کام ہوتا ہے، عوام نے دیکھ لیا آڑھائی سال ان کو ہو گئے ہیں اور اب وہ پانچ سال سے بھی زیادہ کا مزید وقت مانگ رہے ہیں،ان کو وقت دینا پاکستان اور عوام کیساتھ ظلم ہو گا۔

شہلا رضا

مزید :

صفحہ اول -