عوامی خدمت کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں،مزید وقت دینا ظلم ہوگا 

  عوامی خدمت کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں،مزید وقت دینا ظلم ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے اگر ان کو مزید وقت دیا گیا تو یہ اہل پاکستان کیساتھ ظلم عظیم ہو گا یہ بات عملی طور پر ثابت ہو چکی ہے عمران خان صرف چکنی چوپڑی باتیں ہی کر سکتے ہیں عوامی خدمت کرنا ان کے بس کی بات نہیں،وہ بتائیں اب تک انہو ں نے کونسا ایسا میگا منصوبہ بنایا ہے جس کیلئے انہیں مزید پانچ سال کا ٹائم درکار ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے، انہوں نے کہا اب تک تو انہوں نے ہمارے قائد ین نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر ہی تختیاں لگائی ہیں،اپنا توان کا کوئی ایک بھی منصوبہ سامنے نہیں آیا، البتہ انہوں نے مرغیاں‘کٹے پالنے اور انڈے فروخت کرنے کے اپنی طرف سے میگا منصوبے متعارف کروائے تھے مگر وہ بھی اپنی موت آپ مر گئے ہیں، ہاں انہوں نے ایک منصوبہ ضرور لگایا اور وہ ہے ترقی کرتی قوم کو لنگر خانوں کی لائنوں میں کھڑا کردیا یہ کریڈٹ ضرور ان کو دینا چاہئے۔
خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -