پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے وزیراعظم عمران خان کابیان بالکل درست 

  پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے وزیراعظم عمران خان کابیان بالکل درست 

  

حکمران جماعت تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عند لیب عباس نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے مسلم لیگ ن نے تو 35سال تک حکومت کی اور اس دوران عوام کیلئے انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا سوائے اپنا ذاتی مال جمع کرنے کے،اسی طرح سے سند ھ میں پیپلز پارٹی بھی سالہا سال سے حکومت میں ہے مگر وہ اپنے لیڈروں کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کی حالت نہیں بدل سکے، دوسری جانب ہمارا لیڈر عمران خان جن کو انہوں نے قومی خزانہ خالی کرکے دیا تھا اورابھی تک وہ ان کے قرضوں کی قسطوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے ہی دباؤ میں ہیں تو ان کو پانچ سال نہیں بلکہ اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہئیں تاکہ وہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لے جائیں، جب عمران خان کو بطور وزیر اعظم پانچ سال ہو جائیں گے تو تب میڈیا عوام اور اپوزیشن دونوں کو ہی حقیقی ترقی نظر آنا شروع ہو جائیگی۔

عندلیب عباس

مزید :

صفحہ اول -