تبدیلی سرکار سے کسی قسم کی بھی بہتری کی امیدکرنادیوانے کا خواب 

  تبدیلی سرکار سے کسی قسم کی بھی بہتری کی امیدکرنادیوانے کا خواب 

  

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے تبدیلی سرکار سے کسی قسم کی بہتری کی امیدکرنا اپنے ساتھ زیادتی کرنے کے برابر ہو گا، انہوں نے الیکشن کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے کسی ایک وعدے کو بھی انہوں نے پورا نہیں کیا،ایسی جماعت اور ایسے شخص سے کسی قسم کی بہتری کی امیددیوانے کا خواب ہی کہلائے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا جہا ں عمران خان نے مزید وقت مانگا ہے تو کیا ہی اچھا ہوتا وہ اس بات کا بھی اعتراف کر لیتے حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں اور وہ اب بھی اگر ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں تو شاید ان کی عزت رہ جائے وگرنہ پی ڈی ایم تو انہیں اقتدار سے الگ کرکے ہی دم لے گی۔

میاں افتخار

مزید :

صفحہ اول -