تحریک انصاف نے بلارنگ،نسل مذہب عوام کی خدمت کی ہے:قاسم خان سوری

تحریک انصاف نے بلارنگ،نسل مذہب عوام کی خدمت کی ہے:قاسم خان سوری

  

 کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلا رنگ،نسل،مذہب اور سیاست عوام کی خدمت کی ہے،معاشی طورپر کمزور اورغربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت12ہزار روپے دئیے بلکہ غریب ونادار لوگوں کو انصاف صحت کارڈ دیاہے جس سے وہ 10لاکھ تک پاکستان میں علاج کراسکیں گے،سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کے چناؤ کیلئے پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے اور نہ ہی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ سازی میں شریک تھا،اس حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات فرضی، من گھڑت اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمدقاسم خان سوری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی سوچ اور فکر سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کورونا وائرس سے پہلے لہر میں بھی اور دوسرے لہر میں بھی محفوظ رکھا وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت احساس کفالت پروگرام کے ذریعے معاشی طورپر کمزور غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں جو کورونا وائر س سے بہت زیادہ متاثر تھے کو 12،بارہ ہزار روپے دئیے گئے اور آئندہ بھی دیں گے،یہ پیسے کسی بھی سیاسی وجہ سے نہیں بلکہ بلاتفریق،رنگ،نسل،مذہب،سیاست کے صرف اور صرف انسانیت کی خاطر دئیے گئے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپشتونخوامیں انصاف صحت کارڈ دیاہے جس سے لوگ 10لاکھ روپے تک پاکستان کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کراسکیں گے،پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم شروع ہوچکی ہے اور بہت جلد دیگر صوبوں میں بھی یہ تقسیم جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کے چنا کیلئے قائم پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے نہ ہی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ سازی میں شریک تھے۔ اس حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات فرضی، من گھڑت اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں۔    

قاسم خان سوری

مزید :

صفحہ آخر -