جے یو آئی کے رہنما مولانا سیف الدین سیف مقامی قبرستان میں سپرد خاک

جے یو آئی کے رہنما مولانا سیف الدین سیف مقامی قبرستان میں سپرد خاک

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی لاہور کے سنیئر راہنما سابق ضلعی ا میر بزرگ عالم دین مولانا سیف الدین سیف کو لاہور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ غالب مارکیٹ کی گراؤنڈ میں صاحبزدہ مولا نا فصیح الدین سیف نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں  لیاقت بلوچ، مولانا رشید میاں،مولانا عبدالمجیدہزاروی،میاں حافظ نعمان،میا ں مقصود احمد، مولانا عبد الروف فاروقی، مفتی عبدالحفیظ،حافظ اشرف گجر،حافظ عبدالواجد خان،مولانا فہیم الحسن تھانوی،قاری امجد سعید رحیمی،مولاناحافظ عبدالوھاب مدنی،مولانا عاشق حسین، مولانا یوسف شاہ،مولانا جمیل الرحمن اختر،مفتی عقیل احمد،محمد ادریس اپل،مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی،مولانا محمد قاری اعظم،مولانا اشرف طاہر،حافظ فہیم الدین،محمد افضل خان،شاہد اسرار،مفتی سیف اللہ،مولانا محمود،مولانا یعقوب فیض،صاحبزادہ مولانا محمدمیاں،حافظ نصیر احمد احرار،قاری عمران راحیمی،جمال عبدالناصر،مولاناعزیز الرحمن ثانی،مولانا مخدوم منظورِ،بلال احمد میر،مولانا عبدالمنان انبالی،مولانا عبدالشکور حقانی،مولانا سرفراز اعوان،حافظ غضنفر عزیز،مولانا سلیم اللہ قادری،مولا نا بشیر یوسف زئی،مولانا اسد اللہ فاروق،محمد قاسم افضل،مولانا عبد النعیم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا سیف الدین گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی  ہیں۔مرحوم جامع مسجد رضوان غالب مارکیٹ میں خطابت اور تدریس کے فرا ئض سر انجام دیتے رہے۔مرحوم 1974کی تحریک ختم نبوت 1977کی تحریک نظام مصطفی اور بعد ازاں ایم آر ڈی کی تحریک کے سرگرم رکن کے طور پر جانے جاتے تھے۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے مولانا سیف الدین سیف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مولانا سیف الدین نڈر عالم دین تھے انہوں نے کہاکہ مر حوم نے ساری عمر دین اسلام کی اشاعت اور اس کے نفاذ کے لیئے جدوجہد کرتے ہوئے گذاری ہے انہوں نے کہا کہ مر حوم کی دینی،ملی اورجماعتی خدمات مدتو ں یاد رہیں گی۔ انہوں نے مر حوم کے بڑے صاحبزادے مولانا فصیح الدین سیف،مولانا وجیہ الدین اور دیگر خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے مولانا سیف الدین سیف کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے۔جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے بھی مولانا سیف الدین سیف کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے جدو جہد کرتے ہوئے گذار ی ہے،دیگر راہنماؤں مولانا محب النبی،مولانا نعیم الدین،مولانا رشید میاں،حا فظ اشرف گجر،حا فظ عبد الودود شاہد،حافظ عبد الواجد خان،حافظ فہیم الدین،شاہد اسرار،مولانا سلیم اللہ قادری،مفتی عقیل احمد،حا فظ غضنفر عزیز،صاحبزادہ محمود میاں،مولانا عبد الشکور اور دیگرنے ان کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی وفات سے جمعیت ایک مخلص اور نظریاتی راہنماسے محروم ہوگئی ہے۔

مولانا سیف الدین 

مزید :

صفحہ آخر -