جنوبی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے 2جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

جنوبی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے 2جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

  

  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان عبدالعزیز کو سرگودھا میں آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ صدر مملکت  اور آرمی چیف کی طرف سے سپاہی عبدالعزیز شہید کی قبر پر پھول رکھے گئے۔ ادھر شہید لانس نائیک عمران جتوئی کو بھی لاڑکانہ کے گوٹھ سونو جتوئی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ دونوں جوانوں نے گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -