لاہور فیڈریشن آف رئیلٹرز کی ایسوسی ایشنز کے انتخابات، الیکشن کمیشن کا اعلان 

 لاہور فیڈریشن آف رئیلٹرز کی ایسوسی ایشنز کے انتخابات، الیکشن کمیشن کا ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) لاہور فیڈریشن آف رئیلٹرز کی تمام ایسوسی ایشنز کے 2021ء کے انتخابات کیلئے 5رکنی الیکشن کمیشن کا اعلان کر دیا گیا۔ لاہور کے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن جو فیڈریشن آف رئیلٹرز کیساتھ رجسٹرڈ ہیں ان کے انتخابات کی ذمہ داری ہو گی۔ الیکشن کمیشن ممبران میں ڈی ایچ اے لاہور سے ڈاکٹر خالد چوہدری رائے ونڈ سے چوہدری اشتیاق گجر، اقبال ٹاؤن سے تبسم بخاری، ہر بنس پورہ سے میاں جاوید اقبال کالج روڈ سے عبدالستار کسانہ شامل ہیں اس کا فیصلہ الکبیر ٹاؤن کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب کے فارم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس شریک ہوئے۔ 

ممبران

مزید :

صفحہ آخر -