کراچی کور کی مشقیں ’سیسہ پلائی دیوار‘ صحرا میں جاری

کراچی کور کی مشقیں ’سیسہ پلائی دیوار‘ صحرا میں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کور کی مشقیں جدرالحدید (سیسہ پلائی دیوار) صحرا میں جاری ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کراچی کور کی مشقیں سیسہ پلائی دیوار صحرا میں جاری ہیں۔ مشقیں چھور سے 74 کلومیٹر آگے روایتی آپریشن کے تحت جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد صحرا میں ملکی دفاع کے نظریہ کو جانچنا ہے۔ مشقیں 28 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔
 کراچی کور 

مزید :

صفحہ آخر -