لاہور سے شروع ہونیوالا 2روزہ کار کارواں گوادر پہنچ گیا

لاہور سے شروع ہونیوالا 2روزہ کار کارواں گوادر پہنچ گیا

  

 لاہور (رپورٹ میاں اشفاق انجم) گوادر بزنس کلب کے زیر اہتمام لاہور سے شروع ہونیوالا دو روزہ کار کارواں گوادر پہنچ گیا شاندار استقبال،درجنوں کاروں پر مشتمل کارواں گزشتہ روز صبح بحریہ ٹاؤن کراچی سے روانہ ہوا تھا، گوادر، سی پیک کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور گوادر کی پرموشن کیلئے 12فروری بروزجمعتہ المبارک ٹول پلازہ لاہور سے کارواں کا آغازہو ا تھا جمعتہ المبارک کی رات کارواں میں شریک درجنوں شرکاء نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں رات گزاری تھی بحریہ ٹاؤن میں میاں اشرف نے ساتھیوں کیساتھ استقبال کیا اور پرتکلف عشائیہ دیا گزشتہ روز کار کارواں دوسرے مرحلے میں گوادر بزنس کلب کے قائدین آصف شامی، سرمد جان، طالب چوہدری، منظور چوہدری، چوہدری لیاقت،وسیم شیخ، رانا آصف، فیضان شاہ، عبدالسلام اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں بحریہ ٹاؤن کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوا شام کو گوادر پہنچ گیا جہاں گوادر بزنس کلب نے استقبال کیلئے زبر دست تیاریاں کر رکھی تھیں۔ کاروان کے گوادر پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعروں کیساتھ استقبال کیا اور شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور گوادر بزنس کلب کے قائدین کے گلوں میں پھولوں کے ہا ر پہنائے۔ دوروزہ گوادر کارواں کے کامیابی سے گوادر پہنچنے اور شاندار استقبال پر گوادر بزنس کلب کے آصف شاہ، طالب چوہدری، چوہدری لیاقت، منظور چوہدری، وسیم شیخ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے ہم نے جس مقصد کیلئے کارواں کا اہتمام کیا وہ دوستوں کی محبت اور کوششوں سے کامیاب ہو گیا ہے ہم شرکاء کے شکر گزار ہیں گوادر پاکستان ہے سی پیک کے چیئرمین جنرل عاصم باجوہ اور جی ڈی اے کے چیئرمین اور انتظامیہ کو مبار ک باد دیتے ہیں اہل پاکستان کیلئے انویسٹمنٹ کا اچھا موقع ہے فائدہ اٹھائیں۔ رہنما آج جی ڈی اے کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

 کار کارواں 

مزید :

صفحہ آخر -