سینٹ انتخابات کا معر کہ تحر یک انصاف ہی جیتے گی، چودھری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ 26مارچ دور ہے پتہ نہیں پی ڈی ایم لانگ مارچ پر قائم رہتی بھی ہے یا نہیں حکومت مضبوط ہے پی ڈی ایم کے لانگ سے بھی لانگ’احتجاجی لانگ مارچ‘ کا سامنا کر نے کو تیار ہے سینیٹ انتخابات کیلئے بھی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں گور نر ہاؤس لاہور میں تحریک انصاف کے اوورسیز پاکستانی راجہ مظہر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کررہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اور اتحاد ی جماعتیں تین مارچ کو سینٹ انتخابات میں اپوزیشن کا بھر پور مقابلہ کر نے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور سینٹ انتخابات کا معر کہ بھی پاکستان تحر یک انصاف اورہماری اتحادی ہی جیتیں گے اْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں آج بھی واضح اختلافات ہیں گورنر نے کہا کہ حکومتی مضبوطی کے بعد اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیا کر یں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنے سیاسی مفادات کیلئے اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے گورنر نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اداروں پر تنقید کرنے کی بجائے حکومتی مینڈیٹ کو تسلیم کرے اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اْنہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ جیسے منصوبے عوام دوستی کی عظیم مثال ہیں۔
گورنر پنجاب