خوشحال کسان،صارف کیلئے بہترین پالیسی اولین ترجیح، علیم خان
لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت1650روپے سے بڑھا کر1800روپے کرنے کا فیصلہ کسانوں کے لئے خوش آئند ثابت ہوگا اور اس اقدام کا مکمل کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے صوبہ پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافے کی حتمی منظوری دی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کسانوں کو گندم کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ دلا نا ہے اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پنجاب میں گندم کی قیمت بڑھانے کیلئے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی صلاح مشورہ کیا گیا اور تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے گندم کی قیمت میں 150روپے فی من اضافہ کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک آئندہ سال کیلئے فلورملز کے اشتراک سے مربوط پالیسی تشکیل دے رہا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جائیگا کہ مارکیٹ میں گندم و آٹا وافرمقدار میں موجود ہو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر رواں سال گندم درآمد کرنے کا اقدام بھی انتہائی سود مند ثابت ہوا سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ خوشحال کسان اور صارف کیلئے بہترین پالیسی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے محکمہ خوراک اور متعلقہ حکام ٹھوس حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی اس ضمن میں کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔
علیم خان