خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 فروری کو ہوگی

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 فروری کو ہوگی

  

سکھر(آن لائن)خورشید شاہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر 17 فروری کو سماعت ہوگی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات میں خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر 17 فروری کو سماعت سپریم کورٹ کے لارجر بینچ میں ہوگی،ذرائع کے مطابق جسٹس مشیر عالم،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحییٰ آفریدی سماعت کریں گے اس سلسلے میں خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کارڑا کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی خورشید شاہ گذشتہ 17 ماہ سے زیر حراست ہیں ان کے علاوہ تمام افراد ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -