سینیٹ ٹکٹ دینا پارٹی کا صوابدیدی اختیار ہے،رحمان ملک 

  سینیٹ ٹکٹ دینا پارٹی کا صوابدیدی اختیار ہے،رحمان ملک 

  

  اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر داخلہ و پیپلزپارٹی سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے  کہا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ دینا پارٹی کا صوابدیدی اختیار ہے، درخواست دہندگان کا حق نہیں ہے،سینیٹ ٹکٹ دینے کے سلسلے میں پارٹی کے فیصلے کا احترام اور کھلے دل سے خیرمقدم کرتا ہوں قیادت اور ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کو ٹکٹ سے نوازا گیا ہے،اپنے ایک بیا  ن  میں  سینیٹر رحمان ملک نے  کہا کہ سینیٹ کے لئے پارٹی کے نامزد امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،میری پارٹی میرا سب سے بڑا عہدہ ہے، مجھے پارٹی اور پارٹی فیملی پر فخر ہے،ہر مشکل دور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور موجودہ قیادت کیساتھ کھڑا رہا ہوں اور کھڑا رہونگا،انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کچھ لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں،سوشل میڈیا پر چلنی والی پروپیگنڈہ و منگھڑت خبروں کی مذمت و تردید کرتا ہوں،منگھڑت و بیبنیاد خبروں کے ذریعے کسی کے ساکھ کو نقصان پہنچانا پیمرا و سائیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے،میرے قانونی مشیران من گھڑت خبریں چلانے والوں کیخلاف قانونی کارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ 

رحمان ملک 

مزید :

صفحہ آخر -