سیاحوں کیلئے سفاری ٹرین آج سے چلے گی،کرایہ 500 روپے ہوگا

سیاحوں کیلئے سفاری ٹرین آج سے چلے گی،کرایہ 500 روپے ہوگا

  

لاہور(این این آئی)سیاحت کے فروغ کیلئے سفاری ٹرین آج (اتوار) سے چلے گی۔ سفاری ٹرین راولپنڈی سے اٹک خورد تک چلائی جائے گی جس کا کرایہ 500 روپے رکھا گیا ہے۔ سفاری ٹرین ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کے روز چلا کرے گی سفاری ٹرین راستے میں گولڑہ ریلوے سٹیشن میوزیم پر بھی سٹاپ کرے گی،سیاح ریلوے میوزیم میں رکھا سٹیم انجن و دیگر چیزیں دیکھیں گے اورشام کو اٹک قلعہ دیکھنے کے بعد اسی ٹرین سے واپس آسکیں گے۔

سفاری ٹرین

مزید :

صفحہ آخر -