لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی تشکیل کیخلاف دائر خواستیں سماعت کیلئے مقرر

 لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی تشکیل کیخلاف دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف دائر15درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی قائم 7رکنی فل بنچ ان درخواستوں پر سماعت کرے گا پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کے اقدام کو چیلنج کررکھاہے  گزشتہ سماعت پر فل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو درخواستوں کی پیروی سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت سے یہ وضاحت طلب کی تھی کہ درخواست کی پیروی کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کریں یا پھر کوئی دوسرا حکومتی وکیل پیش ہوگا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے مذکورہ درخواستوں کی سماعت کے دوران 2019ء میں توہین عدالت کے الزام میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ احمد اویس کی جگہ کوئی اور حکومتی وکیل درخواستوں کی پیروی کرے گا، سات رکنی بنچ نے احمد اویس کے دوبارہ ایڈووکیٹ جنرل مقرر ہونے اور اسی معاملے پر دوبارہ پیش ہونے پر وضاحت مانگی ہے۔
سماعت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -