سینیٹ الیکشن میں اللہ نے کامیاب کیا تو عوامی امنگوں پر پورا اترینگے:عبدالحفیظ شیخ

 سینیٹ الیکشن میں اللہ نے کامیاب کیا تو عوامی امنگوں پر پورا ...

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، اراکین قومی اسمبلی تحریک انصاف کے امیدوار کوضرور کامیاب کروائیں گے، سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ایک سے زیادہ لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور پاکستان کے جمہوری عمل پر ہم سب کو فخر ہے۔ سینیٹ پاکستان کے تمام علاقوں کو اچھے انداز سے نمائندگی دیتا ہے، اور پاکستان کی عوام کی امنگیں پورا کرنا سیاست کا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 25سال سے جدوجہد میں رہے کہ لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر کریں، اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی ہمارا الیکٹرول کالج ہوں گے، قومی اسمبلی کے ممبرز پی ٹی آئی کے امیداور کو کامیاب کریں گے۔

عبدالحفیظ شیخ 

مزید :

صفحہ آخر -