اولڈ راوئینز یونین کے انتخابات آج،14نشستوں پر 30امیدوار مدمقابل
لاہور(لیڈی رپورٹر)اولڈ راوئینز یونین کے انتخابات آج بروز اتوار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ہونگے۔صدر کی نشست کیلئے ایس ایس پی جہانزیب نذیر، ایڈووکیٹ اسد ا للہ خان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر سید عباس حیدر مدِمقال ہیں۔پولنگ صبح10 سے شام5بجے تک جاری رہے گی،جبکہ یونین کے تقریبا 9ہزار3سو ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعما ل کرسکیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے یو نین کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے 4ممبرز پر مشتمل الیکشن کمیشن تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی سابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس (ر) شیخ احمد فاروق کر رہے ہیں۔کْل 14نشستوں پر30امیدوار مدِ مقابل ہیں۔سینئر نائب صدر کی نشست کیلئے سید طیب حسین رضوی ا و ر ساجد عطاء گورایا،نائب صدر کیلئے ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی اورمیاں سہیل انور،نائب صدر (خواتین) کیلئے رابعہ افضل واہلہ اورحلیمہ ناز آفر ید ی،سیکرٹری جنرل کیلئے ڈاکٹر عبدالباسط اوراسد سلطان گوندل، فنا نس سیکرٹری کیلئے محمد جہانگیر اقبال خان اورمحمد اسلم بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے حافظ ہارون جاوید،سید فیضان عباس اور عثمان سعید،جبکہ جوائنٹ سیکرٹری (خواتین) کیلئے ڈاکٹر کرن خورشید اور روہین رفیق الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر ڈاکٹر محمد زکریا بٹ،محمد جاوید خان،محمد انوارالحق چوہدری،محمود سعید ران،الطاف احمد سکھیرا،محمد امجد وٹو، ضیاء الدین خان برکی،سید محمد فرحاد ترمذی،محمد آصف علی خان،سلطان نثار سورایا،فخر حیات خان اور عبدالرحمان بابرالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ایگزیکٹو ممبران 1940کی سیٹ پر بر گیڈیئر (ر)خواجہ نسیم اقبال اور 1950کی سیٹ پر ڈاکٹر ابرار الٰہی ملک بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
اولڈ راوئینز یونین