کراچی میں چین سے منگوائے گئے فائرٹینڈرز اور باؤزرزکا فلیگ مارچ

کراچی میں چین سے منگوائے گئے فائرٹینڈرز اور باؤزرزکا فلیگ مارچ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں چین سے منگوائے گئے 50 فائرٹینڈرز اور 2 باؤزرزکا فلیگ مارچ ہوا۔ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ فائر ٹینڈرز حوالگی کی تقریب 14 فروری کو گورنر ہاؤس میں ہوگی،فائرٹینڈرز اورباؤزرز کا فلیگ مارچ عوامی آگاہی کیلئے کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرٹینڈرز وزیراعظم عمران خان کا شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے،ماضی میں اتنی بڑی تعداد میں فائر ٹینڈرز درآمد نہیں کیے گئے،گورنر سندھ عمران اسماعیل فائر ٹینڈرز 14 فروری کو کے ایم سی کے حوالے کریں گے۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی میں گورنر ہاؤس آمد کے موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نے صدرکو فائر ٹینڈرز پر بریفنگ بھی دی۔

فلیگ مارچ

مزید :

صفحہ آخر -