سویا بین اور پام آئل کی درآمدات میں اضافہ

سویا بین اور پام آئل کی درآمدات میں اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی):سویا بین اور پام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 18.36 اور 31.98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران پام آئل کی درآمدات 12 لاکھ 69 ہزار 769 میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئیں جن کی مالیت 1.11 ارب ڈالر رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران 882.420 ملین ڈالر کا 15 لاکھ 16 ہزار 180 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا تھا۔ اسی طرح سویا بین آئل کی درآمدات بھی گزشتہ مالی سال 59 ہزار 278 میڑک ٹن اور 40.815 ملین ڈالر کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں 72 ہزار 756 میٹرک ٹن اور 48.309 ملین  ڈالر تک بڑھ گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں سویا بین اور پام آئل کی قومی درآمدات میں 18.36 اور 31.98 فیصد تک بڑھ گئیں۔

۔نومبر 2020 مین سویا بین کی درآمدات میں 100 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ پام آئل کی درآمدات 42.55 فیصدبڑھ گئیں۔ واضح رہے کہ نومبر 2019 کے دورا  ن سویا بین کی درآمدات 0.1138 ملین ڈالر جبکہ پام آئل کی درآمدات 165.442 ملین ڈالر رہی تھیں جبکہ نومبر 2020 کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات صفر اور پام آئل کی درآمدات 235.845 ملین ڈالرریکارڈ کی گئی ہیں۔ پاکستان خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کی تکمیل کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے اور خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کی تکمیل کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -