محکمہ ایکسائز، ڈی جی ایکسائز کی ہدایات پر ٹیکس ریکوری تیز

  محکمہ ایکسائز، ڈی جی ایکسائز کی ہدایات پر ٹیکس ریکوری تیز

  

لاہور (پ ر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صالحہ سعید اور ڈائریکٹر ایکسائز رضوان اکرم شیروانی کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس ریکوری تیز کردی گئی ہے اور ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھی جاری کیے جارہے ہیں۔ٹارگٹ کا سب سے زیادہ ٹیکس ریکوری ہدف 80 فیصد حاصل کرنے پر ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید اور ڈائریکٹر ایکسائز رضوان اکرم شیروانی نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر طارق پرویز فریدی اور سٹاف کو شاباش دی اور کہا کہ مزید محنت اور لگن سے کام کریں۔ صالحہ سعید نے کہاکہ محنتی سٹاف ہی ادارے کے ماتھے کا جھومر ہوتا ہے۔ ٹارگٹ کا ٹیکس ریکوری میں زون نمبر 17 ریجن بی نے سب سے زیادہ 80 فیصد ریکوری کی ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون نمبر 17 طارق پرویز فریدی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زون 17 نے ٹارگٹ کا 80 فیصد حاصل کرلیا ہے اور بتایا کہ 21 کروڑ روپے نیا ٹیکس لگایا گیا ہے۔ 10320پلاٹ درج کیے گئے ہیں اور 3240 انڈر سیکشن 9نئی پراپرٹیز درج کی گئی ہیں۔رائے ونڈ IIIنادر خلیل 82فیصد، رائے ونڈ II ریاض گجر 78فیصد، نواز رشید ویلنشیاء ٹاؤن 81 فیصد، رائے ونڈ IVتنویر کاٹھیا 100 فیصد ریکوری کی ہے۔ طارق پرویز فریدی نے کہا کہ ٹیکس ریکوری مزید تیز کردی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -