بلوچستان میں 2  کھجور کی پیداوار  لاکھ 25 ہزار ٹن ہو گئی

  بلوچستان میں 2  کھجور کی پیداوار  لاکھ 25 ہزار ٹن ہو گئی

  

اسلام آباد  (اے پی پی) گذشتہ سیزن کے دوران بلوچستان میں 2 لاکھ 25 ہزار ٹن کھجور کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بی او آئی ٹی) کے حکام نے کہا ہے کہ گذشتہ سیزن میں بلوچستان میں 42.3 ہزار ہیکٹر رقبہ پر کھجور کی کاشت سے دو لاکھ 25 ہزار ٹن کھجور کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال 2020 کے دوران پاکستان جاپان کو کھجور برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مکران ڈویژن کے پنجگور اور تربت کے اضلاع کھجور کی مجموعی قومی پیداوار میں 53 فیصد حصہ کے شراکتدار ہیں۔

مزید :

کامرس -