سمہ سٹہ:مال گاڑی سے 1کروڑ روپے کا باکس چوری،انکشاف پر کھلبلی،تحقیقات کا فیصلہ

  سمہ سٹہ:مال گاڑی سے 1کروڑ روپے کا باکس چوری،انکشاف پر کھلبلی،تحقیقات کا ...

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ)سمہ سٹہ میں مال گاڑی سے ایک کروڑ روپے کا باکس چوری کرلیاگیا ہے۔ تفصیل کے مطابق مال گاڑی 501UP کراچی سے سٹیٹ بنک کے کرنسی نوٹ لیکر فیصل آباد جارہی تھی جب گاڑی سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پہنچی تو چوروں نے ایک بوگی کے تالے توڑدیئے تھے خزانہ انسپکٹر تنویر نے شبہ ظاہر کیاتھا کہ بوگی کے صرف تالے ٹوٹے ہیں چوری نہیں ہوئی فیصل آباد پہنچنے پر چانچ پڑتال کی گئی تو کرنسی (بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

نوٹوں کا ایک بکس غائب تھا جس میں تقریبا ایک کروڑ مالیت کے نوٹ تھے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک بوگی میں پرائز بانڈ تھے جبکہ دوسری بوگی میں کرنسی نوٹ تھے چوروں نے کرنسی نوٹ والی بوگی کے تالے کیوں توڑے دونوں بوگیوں کے ساتھ گارڈ بریک میں نو پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے تعینات تھے چوروں کو کیسے معلوم ہوا کہ اس بوگی میں کرنسی نوٹ ہیں اس سے خدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کام ملی بھگت سے ہوا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -