ٹوٹ پھوٹ‘ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو شکست ہوگی‘ ملک عامر ڈوگر

ٹوٹ پھوٹ‘ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو شکست ہوگی‘ ملک عامر ڈوگر

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے یوسی 35میں تقریبا ساڑھے گیارہ ملین کی لاگت سے واٹر سپلائی لائن کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے رہائشیوں کو وبائی امراض سے پاک پانی میسر کرنے کے لیے ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے شروع ہونے والی واٹر سپلائی لائن کا افتتاح کیا گیا ہے جس کی لائف 80 سال ہے کیونکہ زیر زمین پانی کافی حد تک خراب ہوچکا ہے اور اس وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں جس کے وجہ سے آپ لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

 مبتلا رہتے ہو۔جب آ لوگو ں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا تو یہ وبائی امراض بھی آپ سے دور رہیں گئے۔NA155میں ہرطرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا جارہا ہے سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی اور دھاندلی کا الزام لگانے والی اپوزیشن کو ایک بار پھر ناکامی ہو گی۔بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے سینئر کارکنان سے مشاورت کی جائے گی بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔کیونکہ تحریک انصاف نے عوام کے مسائل کو یونین کونسل کی سطح پرحل کیا ایسے مسائل جن کے حل کے لیے سابقہ دور میں کسی بھی سیاسی جماعت کے منتخب امیدوار وں نے توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا۔اس موقع پر سابق چیئر مین یوسی 35سلیم اللہ خان،وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان،ظہیر اعوان،ایم ڈی ناصر اقبال،حمید نیازی، حافظ اعجاز، ملک فہد، عامر انور، رضوان شاہ،اختر شاہ حاجی لعل محمد،حافظ تنویر، عامر بھٹی، ضیغم عباس قریشی،راناعرفان نواب، سید ارشد حسین شاہ،محمد مظہر،شہباز قریشی،ایکسین عبدالسلام،اسٹینٹ ڈائریکٹر احمد مجتبٰی،سب انجینئر عامر بخاری،بیتی لال و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -