پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں،یوسف رضا گیلانی 

پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں،یوسف رضا گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیٹ نیوز)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں کیا، پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں اور یہ ادارہ آئین کے اندر رہتے ہوئے کام کرے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں،  جہانگیر ترین میرے عزیز ہیں لیکن سینیٹ انتخابات(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
 کے حوالے سے ان سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ہفتہ کو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 2008 میں متفقہ وزیراعظم نامزد ہوا تھا اور اپوزیشن نے بھی مجھے ووٹ دیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی